مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر6 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات،سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر6 فیصد نموریکارڈکی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کےاعدادوشمارکے مطابق جون میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو331 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو مئی کے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے، مئی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو311 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا، گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں رواں سال جون میں مینوفیکچرنگ گروپ …

اسلام آباد۔24جولائی (اے پی پی):مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں جون کے دوران ماہانہ بنیاد پر6 فیصد نموریکارڈکی گئی ۔پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کےاعدادوشمارکے مطابق جون میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو331 ملین ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجو مئی کے مقابلہ میں 6 فیصدزیادہ ہے، مئی میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو311 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا،

گزشتہ سال جون کے مقابلہ میں رواں سال جون میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات میں سالانہ بنیاد پر24 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی، گزشتہ سال جون میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات سے ملک کو433 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا جورواں سال جون میں کم ہوکر331 ملین ڈالرہوگیا۔ مالی سال 2023 میں مینوفیکچرنگ گروپ کی برآمدات کاحجم 3.84 ارب ڈالرریکارڈکیاگیا جومالی سال 2022 کے 4.10 ارب ڈالرکے مقابلے میں 6 فیصدکم ہے۔

مزید خبریں