موریاک۔25جولائی (اے پی پی): جرمن ویمن سائیکل سوار لیان لیپرٹ نے پھسلن والے ٹریک کے باوجود خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز ریس2023 کا دوسرا مرحلہ اپنے نام کرلیا۔ خواتین کی ٹورڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 2023کے دوسرے ایڈیشن کا آغاز ہوچکا ہے۔
جس میں دنیا بھر کی سائیکلنگ کی 22ٹیموں کی نامور سائیکل سوار ٹائٹل کے حصول کے لئے کوشاں ہیں۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس کے دوسرے مرحلے میں سائیکل سواروں نےفرانس میں کلرمونٹ فیرینڈ سے موریاک تک 148 کلو میٹر فاصلہ طے کرنا تھا، جو پہاڑی پر تھا۔25 سالہ جرمن سائیکل سوار لیان لیپرٹ نے عمدہ سائیکلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 148 کلومیٹر کا فاصلہ 4 گھنٹے 13منٹ اور 43 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔بیلجیم کی سائیکل سوار کوپیکی لوٹی نے دوسری جبکہ 26 سالہ اطالوی سائیکلسٹ پرسیکو سلویا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ بیلجیم کی 27 سالہ سائیکل سوار کوپیکی لوٹی کا یلو جرسی پر قبضہ برقرار ہے
۔ ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس 8 مرحلوں پر محیط ہوگی جس میں سائیکل سوار 956کلو میٹر کا سفر طے کریں گی ۔ خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں 22 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے ایکشن میں ہیں جو 8 روز جاری رہنے کے بعد 30 جولائی کو اختتام پذیر ہوگی۔ خواتین کی ٹور ڈی فرانس فیمز سائیکل ریس میں نیدرلینڈز کی سائیکلسٹ ٹیم موویسٹار کی اینیمیک وین ویلیوٹین اپنے اعزاز کا دفاع کے لئے کوشاں ہیں ۔