ڈنمارک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ پر مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے،وزیراعظم شہبازشریف

109
شہبازشریف

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی): وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈنمارک میں عراقی سفارت خانے کے سامنے قرآن پاک کی بے حرمتی کے حالیہ واقعہ پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاکہ ہم پاکستانی اس واقعہ پر شدیدکھ اور تکلیف میں ہیں۔

ان مکروہ اور شیطانی واقعات کا بار بار ہونابین المذاہب تعلقات کو مجروح کرنا، امن اور ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور مذہبی منافرت اور اسلامو فوبیا کو فروغ دینے کے مذموم عزائم رکھتا ہے۔

انہوں نے حکومتوں اور خاص طور پر مذہبی رہنماؤں سے مطالبہ کیاکہ وہ ایسے گھناؤنے طریقوں کو ختم کریں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہاکہ آئیے ہم مٹھی بھر گمراہ اور شریر لوگوں کو اربوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس نہ پہنچانے دیں اور انہیں ان کے مذموم ایجنڈے پر عمل نہ کرنے دیں۔