دستانوں کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیاد پر 8.85 فیصد اضافہ ہوا،ادارہ شماریات

154
Pakistan Bureau of Statistics
Pakistan Bureau of Statistics

اسلام آباد۔25جولائی (اے پی پی):دستانوں کی برآمدات میں مئی 2023 کے دوران سالانہ بنیاد پر 8.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کےاعدادوشمار کے مطابق مئی 2022 کے مقابلے میں مئی 2023 کے دوران دستانوں کی برآمدات میں 8.85 فیصد اضافہ ہوا ،مئی 2022 کے دوران 1.33 ارب روپے کے دستانے برآمد کیے گئےجبکہ مئی 2023 کے دوران برآمدات کا حجم 1.45 ارب روپے رہا ۔ اس طرح دستانوں کی برآمد میں سالانہ بنیادوں پر 8.85 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔