اسلام آباد۔27جولائی (اے پی پی):آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، شمال مشرقی اور جنوبی بلوچستان، جنوب مشرقی اور بالائی سندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کشمیر، اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، شمال مشرقی /جنوبی پنجاب، بالائی /وسطی خیبر پختونخوا اور مشرقی بلوچستان میں موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، اسلام آباد، بالائی/وسطی خیبرپختونخوا، کشمیر، بلوچستان، سندھ اور بابوسر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہوئی۔
سب سے زیادہ بارش لاہور میں (ایئرپورٹ 148، سٹی 15)، اسلام آباد (سٹی 93، ایئرپورٹ 5) ساہیوال 86، سیالکوٹ سٹی 66، قصور 42، اوکاڑہ 37، سیالکوٹ ایئرپورٹ 24، رحیم یار خان 21، بہاولنگر 14، گوجرانوالہ 13، گجرات 12 چکلالہ- راولپنڈی 9، بہاولپور (سٹی 4، ایئرپورٹ 3)، مری، نور پور تھل 4، جہلم، منگلا، نارووال 2، ٹوبہ ٹیک سنگھ، حافظ آباد ایک، کاکول 74، مالم جبہ41، سیدو شریف 6، بالاکوٹ، چراٹ، لوئر دیر 5، پتن، باچاخان ایئرپورٹ ایک، گڑھی دوپٹہ 27، مظفرآباد (سٹی 18، ایئرپورٹ 16)، راولاکوٹ 14، کوٹلی 13، خضدار 19، گوادر 13، تربت 6، پنجگور 5، کوئٹہ ایک،
بدین 3، لاڑکانہ ، ٹھٹھہ 2 اور بابوسر میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جمعرات کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کی رپورٹ کے مطابق نوکنڈی 45 اوردالبندین میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کئے گئے انتباہ کے مطابق 27 سے 29 جولائی کے دوران ڈیرہ غازی خان، شمال مشرقی اورجنوبی بلوچستان کے علاقوں (ژوب، بارکھان،
کوہلو، سبی، نصیر آباد، موسی خیل، شیرانی، ہرنائی، بولان، لورالائی، خضدار، لسبیلہ، کیچ، تربت، پنجگور، آواران اور گردونواح) میں ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ جبکہ 27 سے 29 جولائی کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، چارسدہ، مردان، نوشہرہ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، گوجرانوالہ، گجرات، نارووال، سیالکوٹ، لاہور، قصور اور فیصل آباد میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے۔
مزید برآں مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا بھی خدشہ ہے۔