امریکہ ،سفیر مسعود خان کی تین اہم امریکی قانون سازوں کے ساتھ الگ الگ ملاقات

166
امریکہ ،سفیر مسعود خان

اسلام آباد۔28جولائی (اے پی پی):امریکہ میں تعینات پاکستان کے سفیر مسعود خان نے تین اہم امریکی قانون سازوں کے ساتھ الگ الگ ملاقات کی ہے ۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے تین اہم امریکی قانون سازوں کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں پاک امریکہ تعلقات، اقتصادی شراکت داری، دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سفیر مسعود خان نے امریکی کمیٹی برائے خزانہ کے رکن سینیٹر ٹوڈ ینگ ، خارجہ تعلقات، تجارت، سائنس اور نقل و حمل، اور چھوٹے کاروبار اور انٹرپرینیورشپ کے کانگریس مین مائیک راجرز، آرمڈ سروسز کمیٹی کی چیئرمین اور کانگریسی پروگریسو کاکس کی نائب صدر، کانگریسی خاتون الہان عمر، سے الگ الگ ملاقات کی۔ان ملاقاتوں میں پاک امریکہ تعلقات، خطے میں ہونے والی پیش رفت ، اقتصادی شراکت داری، دفاعی تعلقات اور سیکیورٹی تعاون ،موسمیاتی موافقت اور تخفیف کے ساتھ ساتھ علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

کانگریسی خاتون الہان عمر ایوان کی بجٹ کمیٹی کی نائب رینکنگ رکن ہیں اور ہاؤس ایجوکیشن اینڈ ورک فورس کمیٹی میں بھی کام کرتی ہے، جہاں وہ ورک فورس پروٹیکشنز کی ذیلی کمیٹی اور ہیلتھ، ایمپلائمنٹ، لیبر، اور پنشن (ہیلپ) کی ذیلی کمیٹی کی رکن ہے۔علاوہ ازیں بدھ کے روز، کیپیٹل ہل میں ’پاکستان میں انسانی حقوق اور جمہوریت‘ کے موضوع پر ایک بریفنگ منعقد کی گئی جسے مشترکہ طور پر ڈیموکریٹک کانگریس مین بریڈ شرمین اور جم کوسٹا نے سپانسر کیا۔