کراچی، نویں محرم کا مرکزی ماتمی جلوس اختتام پذیر

196
نویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد
نویں محرم الحرام کا مرکزی ماتمی جلوس نشتر پارک سے برآمد

کراچی۔28جولائی (اے پی پی):نویں محرم الحرام 1445ھ کا مرکزی ماتمی جلوس جو نشتر پارک سے سخت حفاظتی انتظامات میں نکالا گیا تھا جمعہ کو حسینیہ ایرانیاں امامبارگاہ کھارادر پر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔قبل ازیں نشتر پارک میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظاماتکے تحت مجلس کا انعقاد کیا گیا۔جلوس کے شرکاء نے یہاں امام بارگاہ علی رضا ایم اے جناح روڈ پر نماز ظہرین ادا کی۔نماز ظہرین ادا کرنے کے بعدجلوس کے شرکاء روایتی راستے مینسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، تبت سینٹر اور آگے کی طرف روانہ ہوئے۔پولیس اور رینجرز کی جانب سے جلوس کےشرکاء کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

قبل ازیں مرکزی جلوس کے تمام روٹ کو بم ڈسپوزل سکواڈ نے کلیئر کر دیا۔مرکزی جلوسکے تمام روٹ سے منسلک تمام چھوٹی گلیوں اور رابطہ سڑکوں کو کنٹینرز اور دیگر رکاوٹیں لگا کر بلاک کر دیا گیا تاکہ غیر ضروری داخلے کو روکا جاسکے۔کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سے پہلے ہی متبادل راستے جاری کیے گئے تھے تاکہ لوگوں کو اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھنے کی سہولتفراہم کی جاسکے۔مرکزی ماتمی جلوس کے روٹ پر کسی بھی گاڑی کو آنے، جانے یا پارک کرنے کی اجازت نہیں دی گئی جبکہ کلوز سرکٹ کیمروں سےمانیٹرنگ بھی کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی مرکزی ماتمی جلوس کے روٹ کا دورہ کیا اور 9 اور 10 محرم کے جلوسوں کےلیے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ان کے ہمراہ وزیر محنت سعید غنی، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت اور آئیجی پولیس غلام نبی میمن بھی تھے۔سندھ پولیس کے انسپکٹر جنرل غلام نبی میمن نے وزیراعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 9 اور 10 محرم کےجلوسوں کا روٹ نشتر پارک، نمایش، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ سٹریٹ، پریڈی سٹریٹ، تبت چوک ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، کھارادر ، نواب محبت روڈ اور حسینیان ایرانی امام بارگاہ میں ختم ہوا۔

سندھ پولیس کے سربراہ نے کہا کہ تین ہٹی، لسبیلہ سے طاہری مسجد کے بعدمینسفیلڈ اسٹریٹ تک جلوس کے 20 متعین ڈائیورژن پوائنٹس ہوں گے۔ اسی طرح نو پارکنگ لاٹوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہجلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے 4698 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوس کی سی سی ٹی وی کوریج بھی کر لی گئی ہے اور آئی جی آفس کےمین کنٹرول روم سے اس کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔

جلوس اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا نشتر پارک سے ہوتا ہوا سر شاہ نواز بھٹو روڈ، محفل شاہخراسان، ایم اے جناح روڈ، مینسفیلڈ اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ، دوبارہ ایم اے جناح روڈ، بابائے اردو روڈ، نشتر روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔ ، الطاف حسینروڈ (اولڈ نیپئر روڈ)، ایم اے جناح روڈ، بولٹن مارکیٹ، بمبئی بازار، نواب محبت خانجی روڈ اور حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر پرامن طور پر منتشرہوئے۔