کشمیری (کل ) نماز جمعہ کے بعد پر امن احتجاج کرکے جموں کے مسلمانوں کے ساتھ بھر پور یکجہتی کا مظاہرہ کریں،حریت رہنما

127

سرینگر ۔ 12 جنوری (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سیدعلی گیلانی ، میر واعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل متحدہ مزاحمتی قیادت نے ہند وانتہا پسندوں کی طرف سے جموں خطے میں مسلمانوں کی بستیوں پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کشمیریوں سے کل نماز جمعہ کے بعد ”یومِ یکجہتی جموں“ کی مناسبت سے پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔