وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا سینئر صحافی شہباز رانا کے والد کے انتقال پر اظہارتعزیت

183
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے سینئر صحافی شہباز رانا کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اتوار کو اپنے بیان میں انہوں نے شہباز رانا اور مرحوم کے اہل خانہ کے تمام افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے