بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

175
بلاول بھٹو زرداری کی باجوڑ میں جے یو آئی ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت

کراچی۔ 30 جولائی (اے پی پی):پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی ) ف کے کنونشن میں بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے شہداء کے خاندانوں اور جے یو آئی سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری بیان کےمطابق بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے منصوبہ سازوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے بھی دعا کی۔