مولانا فضل الرحمان کی باجوڑ میں جے یوآئی کے ورکر کنونشن میں دھماکے پر شدید مذمت

124
غزہ کے ہسپتال پر بمباری کر کے اسرائیل نے انتہائی ظلم و بربریت کا مظاہرہ ہے ، مولانا فضل الرحمان

اسلام آباد۔30جولائی (اے پی پی):جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے باجوڑ میں جے یوآئی کے ورکر کنونشن کے دوران دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہارکیا ہے۔

مرکزی میڈیا سیل جمعیت علما اسلام کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق مولانا فضل الرحمان نے وزیراعظم اور وزیراعلی کے پی کے سے افسوس ناک واقعہ کی انکوائری کا مطالبہ کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی شہدا کے درجات بلند فرمائے۔

مولانا فضل الرحمان نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ کارکنان ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے لئے خون کے عطیات دیں۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یوآئی کے کارکنان پر امن رہیں اور وفاقی و صوبائی حکومت زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرے۔