اسلام آباد۔31جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیرقومی صحت عبدالقادر پٹیل نے باجوڑدھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ۔ انہوں نے جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے لئے صبر جمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعاکی ۔انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
وفاقی وزیر صحت نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے پمز اور پولی کلینک ہسپتالوں میں عملہ کو الرٹ کر دیا گیا ہے، دھماکے میں زخمی ہونے والے مریضوں کو یہاں لائے جانے کی صورت میں علاج معالجہ کی بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں گی۔