ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان

131

اسلام آباد۔3اگست (اے پی پی):ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج جمعہ کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ، اسلام آباد ، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا میں تیز ہوائوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔

گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا تاہم بالائی خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب اورکشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش خیبرپختونخوا: بالاکوٹ 38، سیدو شریف 33، مردان 23، مالم جبہ 18، چراٹ 14، دیر(زیریں 12، بالائی 09)،بنوں 03، کالام 01،پنجاب: منڈی بہائوالدین32، منگلا 29، جہلم 28، اٹک 23، نارووال 12، لاہور (ایئر پورٹ)10،گجرات 09، سیالکوٹ (سٹی)06، راولپنڈی(کچہری 05، چکلالہ02)، کشمیر: کوٹلی میں 11ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ جمعرات کو ملک میں زیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین45اورنوکنڈی44 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔