
اسلام آباد/واشنگٹن۔5اگست (اے پی پی):امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے دنیا کی طرف سے مناسب توجہ نہ دینے کے باوجود اقوام متحدہ سمیت تمام فورمز پر مسئلہ کشمیر کو زندہ رکھنے کا مطالبہ کیا ہے۔متنازعہ علاقے کے بھارت کے وحشیانہ محاصرے کی چوتھی برسی کے موقع پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں اپنے خطاب کے دوران پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کی تاریخ کے انتہائی تاریک دور سے گزر رہے ہیں – ہمت نہ ہاریں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کی مایوسی سے ایسے لوگوں کی ہمت بڑھے گی جو کشمیریوں کو ان کے حق خودارادیت سے محروم کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستانی نژاد امریکی تارکین وطن، کشمیریوں، سول سوسائٹی کے اراکین اور انسانی حقوق کے کارکنوں ی تقریب سے ’’یوم استحصال‘‘ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کشمیریوں کو یقین دلایا کہ پاکستانی عوام اقوام متحدہ کی طرف سے ان کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے نگہبان ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو منسوخ کرنے کا بھارتی حکومت کا غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام، 5 اگست 2019 سے پہلے پیدا ہونے والے دہائیوں پرانے تنازعہ کے حل سے فرار ہے۔
انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ تنازعہ کشمیر کو فروغ دینے کے لیے اپنا ’انفارمیشن ایکو سسٹم‘ قائم کریں۔ انہوں نے کہا کہ آج موجودہ ڈیجیٹل ماحولیاتی دور میں مسئلہ کشمیر اور حق خود ارادیت کو اجاگر کرنے کے لیے آپ کے پاس اپنا معلوماتی ماحولیاتی نظام ہونا ضروری ہے۔