مونٹریال ۔8اگست (اے پی پی): امریکی ٹینس سٹار ٹومی پال اور پولینڈ کے ٹینس کھلاڑی ہوبرٹ ہرکاز نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے دوسرے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ٹومی پال نے مینز سنگلز ابتدائی رائونڈ میں ارجنٹائن کے ڈیاگو سیباسٹین شوارٹزمین کو ہرا کر جبکہ پائولش کھلاڑی ہوبرٹ ہرکاز نے پہلے رائونڈ میں قزاخستان کے الیگزینڈر ببلک کو شکست دی۔
نیشنل بنک اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ کینیڈا میں جاری ہے۔ آئی جی اے سٹیڈیم مونٹریال میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں امریکی ٹومی پال نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ارجنٹائن کے حریف کھلاڑی ڈیاگو سیباسٹین شوارٹزمین کو 3-6، 6-3 اور 4-6 سے شکست دے کر ایونٹ کا آغاز فاتحانہ انداز میں کیا۔
ایک اور میچ میں پائولش کھلاڑی ہوبرٹ ہرکاز نے ٹائی بریک پر سٹریٹ سیٹس میں قزاخستان کے حریف کھلاڑی الیگزینڈر ببلک کو 3-6 اور 6-7(2-7)سے شکست دی اور دوسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔