وزارت پارلیمانی امور نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

179
وزارت پارلیمانی امور

اسلام آباد۔10اگست (اے پی پی):وزارت پارلیمانی امور نے15ویں قومی اسمبلی کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

جمعرات کو وزارت پارلیمانی امور کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں آئین کے آرٹیکل 58 کی ذیلی شق (1) کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ صدرمملکت نے وزیر اعظم کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی ہے۔دریں اثنا کابینہ ڈویژن نے 33 وفاقی وزرا، 7 وزرائے مملکت،

وزیراعظم کے 5 ایڈوائزرزاور 38 معاونین خصوصی کےعہدوں سے سبکدوش ہونے کے 3 الگ الگ نوٹیفکیشن جاری کردیئے ہیں