اقلیتوں نے مادر وطن کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا ہے،وزیر اعظم شہباز شریف

156
شہبازشریف

اسلام آباد۔11اگست (اے پی پی):وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ اقلیتوں کے قومی دن پر میں اپنے غیر مسلم پاکستانیوں کو قوم کے ساتھ مل کرزبردست خراج تحسین پیش کرتاہوں۔

جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ اقلیتوں نے مادر وطن کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے قابل ستائش کردار ادا کیا ہے جس پر ان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔پاکستان کا نظریہ ہماری اقلیتی برادریوں کے بغیر نامکمل ہے جو پاکستانی قومیت کا لازمی جزو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں اس دن یہ عہد بھی کرتا ہوں کہ میں ان کو زیادہ بااختیار بنانے،ان کی شمولیت، ترقی اور بہتری کے لیے کام کرتا رہوں گا