صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 9 مئی سے شروع ہوگی

228

اسلام آباد ۔6 مئی (اے پی پی) صبح نو نیشنل کلے کورٹ ٹینس چیمپئن شپ 9 مئی سے پی ٹی ایف دلاور عباس ٹینس کمپلیکس، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔ صبح نو کی چیئر پرسن شاہدہ کوثر فاروق نے بتایا کہ چیمپن شپ چھ روز تک جاری رہے گی جس میں ملک بھر سے معروف کھلاڑی شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میںکھلاڑی مختلف کیٹیگریز کے تحت حصہ لے سکتے ہیں ان کیٹیگریز میں مینز سنگلز، مینز ڈبلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18 اور بوائز جونیئرز انڈر14 سنگلز شامل ہیں۔