یوم آزادی پاکستان کی حیدرآباد میں تیاریاں جاری ، شہر بھر میں قومی پرچموں کی بہار، اسٹالز لگ گئے ، نوجوانوں کا جوش وخروش دیدنی

165

حیدرآباد۔ 11 اگست (اے پی پی):یوم آزادی پاکستان کی حیدرآباد میں تیاریاں جاری ہیں ، شہر بھر میں قومی پرچموں کی بہار، اسٹالز لگ گئے ، نوجوانوں کا جوش دیدنی ہے ،پاکستان کا 76واں یوم آزادی منانے کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں حیدرآباد میں قومی پرچموں کی بہار آگئی ہے جگہ جگہ اسٹالز اور اہم چوراہوں پر کیمپس لگائے گئے ہیں جہاں قومی و ملکی نغموں نے عمدہ سماں باندھا ہوا ہے اور نوجوانوں کا جوش و خروش دیدنی ہے

حیدرآباد میں جشن آزادی کی تقریبات بھی شروع ہو چکی ہیں بورڈ اسٹیڈیم حیدرآباد میں جشن آزادی ہاکی ٹورنامنٹ جاری ہے جبکہ پولیس گراؤنڈ حیدرآباد میں کمشنر حیدرآباد جشن آزادی کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح جی او سی حیدرآباد میجر جنرل محمد حسین نے کردیا ہے جبکہ13اگست کی شام رانی باغ حیدرآباد میں ضلعی انتظامیہ اور پاک فوج کے تعاون سے جشن آزادی فیملی فیسٹول منعقد ہوگا جس میں فوڈ کورٹس اور دیگر دلچسپ پروگرام ، میوزیکل شو اور آتش بازی کا مظاہرہ ہوگا

جبکہ حیدرآباد میں جشن آزادی کی صبح قومی پرچم لہرانے کی تقریب سرکٹ ہاؤس ہو گی یونیورسٹیز و کالجز نے بھی تقریبات کا اعلان کیا حیدرآباد میں سیاسی ومذہبی جماعتوں اورسماجی و نوجوانوں کی تنظیموں،منارٹیز کی جانب سے ریلیاں نکالنے ، جلسے و جلوس کے پروگرامز بھی ترتیب دیئے گئے ہیں 14اگست کی شام اسٹیشن روڈ حیدرآباد پر جے آئی یوتھ کے تحت ایک بڑا جلسہ ہوگا جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق خطاب کریں گے ۔ـ