غزہ ۔ 13جنوری (اے پی پی) اسرائیل کی برّی ،بحری اور فضائی ناکا بندی کا شکار غزہ ایک مرتبہ پھر توانائی کے بحران کا شکار ہوگیا ہے ، محصور فلسطینیوں کو دن میں صرف تین سے چار گھنٹے بجلی مل رہی ہے جس سے وہ گوناگوں مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔غزہ میں دسمبر سے بجلی کا یہ نیا بحران جاری ہے۔اس سے قبل اہلِ غزہ کو دن میں آٹھ …
غزہ میں پھر توانائی کا بحران ،دن میں صرف چار گھنٹے بجلی

مزید خبریں
غزہ ۔ 13جنوری (اے پی پی) اسرائیل کی برّی ،بحری اور فضائی ناکا بندی کا شکار غزہ ایک مرتبہ پھر توانائی کے بحران کا شکار ہوگیا ہے ، محصور فلسطینیوں کو دن میں صرف تین سے چار گھنٹے بجلی مل رہی ہے جس سے وہ گوناگوں مسائل سے دوچار ہو گئے ہیں۔غزہ میں دسمبر سے بجلی کا یہ نیا بحران جاری ہے۔اس سے قبل اہلِ غزہ کو دن میں آٹھ گھنٹے تک بجلی مہیا ہوتی تھی لیکن سردی کی شدت کے ساتھ بجلی کی مانگ میں بھی اضافہ ہوچکا ہے اور طلب کے مطابق بجلی دستیاب نہ ہونے کی وجہ سے حکام کو لوڈ شیڈنگ کرنا پڑ رہی ہے۔رات کو تو غزہ شہر اندھیرے میں ڈوبا ہوتا ہے اور ہر طرف ہو کا عالم ہوتا ہے۔








