شہباز شریف کوایوان وزیراعظم سے رخصتی پر الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیاگیا

146

اسلام آباد۔14اگست (اے پی پی):سبکدوش وزیر اعظم محمد شہباز شریف کوایوان وزیراعظم سے رخصتی پر الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔پیر کو سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر ایوان وزیراعظم کے سبزہ زار میں گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

مسلح افواج پاکستان کے چاک وچوبند دستے نے سابق وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔سابق وزیراعظم گارڈ آف آنرکےبعد وزیر اعظم ہائوس سے رخصت ہوگئے۔نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے شہباز شریف کوایوان وزیراعظم سے رخصت کیا۔