جشن آزادی پر بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی

114

کراچی۔ 14 اگست (اے پی پی):جشن یوم آزادی کے موقع پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب منعقد ہوئی۔پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

تقریب کے مہمان خصوصی  کمانڈنٹ پاکستان نیول اکیڈمی کموڈور محمد خالد تھے۔انہوں نے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔