سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا سینیئر صحافی عاصم یاسین اور عامر یاسین کی چچی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

75
سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف

اسلام آباد۔17اگست (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سینئر صحافی عاصم یاسین روزنامہ دی نیوز اور عامر یاسین روزنامہ ڈان کی چچی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سپیکر راجہ پرویز اشرف نے عاصم یاسین اور عامر یاسین کے نام اپنے جاری تعزیتی پیغام میں ان کی چچی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔سپیکر نے اللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطافرمانے کی دعا کی۔