پاکستان کرکٹ بورڈ کا لیول ٹو کرکٹ کوچ کورس کل سے شروع ہوگا،شریک تیس افراد میں چھ انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل

132
PCB
PCB

کراچی۔ 17 اگست (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحت لیول ٹو کرکٹ کوچ کورس (کل) جمعہ سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں شروع ہوگا، چھ روزہ کورس میں 30 افراد شرکت کریں گے جن م6 انٹرنیشنل کرکٹرز بھی شامل ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے جمعرات کو یہاں جاری اعلامیہ کے مطابق کورس کے لیے خود کو رجسٹر کرانے والے چھ انٹرنیشنل کرکٹرز میں سے ایمن انور ( 8ون ڈے انٹرنیشنل، 37ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل)، عمران بٹ ( 6ٹیسٹ )، جویریہ خان ( 112ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل، 116ون ڈے انٹرنیشنل)، جویریہ رئوف ( 4ون ڈے،13 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل)، منصور امجد (ایک ون ڈے انٹرنیشنل، ایک ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل)اور ساجد خان ( 7ٹیسٹ) شامل ہیں۔

لیول ٹو کورس میں نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے کوچز ایڈوانس کوچنگ سکلز کے بارے میں شرکا کو سکھائیں گے کہ وڈیو تجزیے کے ذریعے غلطیوں کو کیسے دور کیا جاسکتا ہے۔اس کورس میں رابطے میں مہارت، ذہنی اور جسمانی مضبوطی، غذائیت اور حکمت عملی کی تیاری کے بارے میں بتایا جائے گا جس سے کھلاڑی اگلے مرحلے میں جاسکتا ہے۔کورس کے اختتام پر شرکا کو تین ماہ دئیے جائیں گے تاکہ وہ اپنے اسائنمنٹ مکمل کرسکیں ۔

کامیاب شرکا کو لیول ٹو کوچنگ سرٹیفکیٹس دئیے جائیں گے۔کورس کے کوچزمیں عمران عباس، محتشم رشید، ثاقب فقیر، شاہد اسلم، راحت عباس اسدی، رائو افتخار انجم، عمر رشید اور یاسر ملک شامل ہیں۔کورس کے شرکامیں عدنان رئیس، احمد علی، ایمن انور، الطاف احمد، ارون لعل، عتیق الرحمن، ایاز حسین جمالی، ہارون احمد،خاذق حبیب، عمران علی،عمران بٹ، جہانگیرمرزا، جہانزیب خان، جویریہ خان، جویریہ رئوف، خاقان ارسل، منصور امجد، منصورخان، محمد زاہد، محمد سلیم، مجاہد حامد، رحیم باز خان، سعید بن ناصر، ساجد خان، شاہد علی، شاہد صدیقی، شعیب زکریا، صنوبر گل،ظفر علی کٹپر اور ذکا الرشیدشامل ہیں۔