نگراں وفاقی وزیر ریلوے کیپٹن (ر)شاہداشرف تارڑ نے چارج سنبھال لیا

237
شاہد اشرف تارڑ
شاہد اشرف تارڑ

اسلام آباد۔18اگست (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر ریلوے کیپٹن (ر)شاہداشرف تارڑ نے وزارت ریلوے کا چارج سنبھال لیا ۔وزارت ریلوے کے افسران نے وفاقی وزیر کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر نے وزارت ریلوے کا دورہ کیا اورافسران سے ملاقات کی۔

وفاقی سیکرٹری ریلویز سید مظہر علی شاہ نے ریلوے کے انتظامی اور آپر یشنل معاملات پر بریفنگ دی۔اس موقع پروفاقی وزیر نے کہا کہ مسافروں کا تحفظ اولین ترجیح ہے، ٹرین آپریشن سب کے لئے خوشگوار اور محفوظ ہونا چاہئے۔ اس سلسلے میں وزارت اور اس سے منسلک تمام محکموں کو مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے فوری اقدامات کرنے چاہئیں۔

تمام محکمے فوری طور پر حفاظت سے متعلق آڈٹ اور اسیسمنٹ کریں اور رپورٹ 7 دن کے اندر پیش کی جائے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ایل ون پاکستان کے لئے ایک اہم اور سٹرٹیجک منصوبہ ہے، ریلوے کی آمدنی کے بہائو کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔