جشن آزادی باڈی بلڈنگ کے مقابلے (کل) لاہور میں منعقد ہونگے

158
باڈی بلڈنگ
جشن آزادی باڈی بلڈنگ کے مقابلے (کل) لاہور میں منعقد ہونگے

اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام جشن آزادی باڈی بلڈنگ کے مقابلےکل(اتوار کو )لاہور میں منعقد ہونگے۔ مقابلوں کا افتتاح چیئرمین باڈی بلڈنگ فیڈریشن عبدالجواد کریں گے۔

گزشتہ روز چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی شیخ فاروق اقبال نے بتایا کہ مقابلوں کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ اور ایک روزہ مقابلے دن دس سے سہ پہر چار بجے تک منعقد ہوں گے۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سابق رکن قومی اسمبلی وحید عالم خان ہونگے جو مقابلوں کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کریں گے۔