سعودی عرب اور قزاخستان میں زراعت،پانی اور ماحولیات میں تعاون پر تبادلہ خیال

120
سعودی عرب اور قزاخستان
سعودی عرب اور قزاخستان میں زراعت،پانی اور ماحولیات میں تعاون پر تبادلہ خیال

آستانہ ۔19اگست (اے پی پی):سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن الفضلی نے قزاخستان کے صدر سے ملاقات کی ہے۔عرب نیوز کے مطابق مطابق سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت انجینئر عبدالرحمن الفضلی آستانہ میں نے قزاخستان کے صدر سے ملاقات کی ہے۔

قزاخستان کے صدر اور سعودی وزیر نے ماحولیات زراعت اور پانی کے شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کے اہم مواقع اور مشترکہ تعاون کا لائحہ عمل مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سعودی وزیر نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد کی جانب سے صدر کے لیے خیر سگالی کا پیغام پہنچایا۔