اسلام آباد۔19اگست (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم گرم اور مر طوب رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی پنجاب ،کشمیر اورملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔تاہم سب سے زیادہ بارش پنجاب: لاہور (نشتر ٹاؤن، جوہر ٹاؤن 15، ائیر پورٹ، گلبرگ واسا ہیڈ آفس 03، اپر مال 02، شمس آباد، اقبال ٹاؤن، قرطبہ چوک، لکشمی چوک 01)، ناروال ،سیالکوٹ (سٹی ) ،فیصل آباد، (جی ایم اے واٹر ورکس) 04،خیبرپختونخوا: چراٹ12 بلوچستان : بارکھان میں 04ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔
ہفتہ کوریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : بھکر43، نوکنڈی ، نور پور تھل اور دالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔