پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کی عطائی ڈاکٹروں کےخلاف کارروائی کی ہدایت

205
پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن

سرگودہا۔21اگست (اے پی پی):پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے سرگودہاسمیت صوبہ بھر کے 36اضلاع میں عطائی ڈاکٹروں کےخلاف کارروائی کرنے کیلئے تمام متعلقہ ہیلتھ افسران کو باقاعدہ مراسلہ جاری کردیا ہے۔

جاری کردہ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام اضلاع میں عطائی ڈاکٹروں کےخلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور اُن کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔