27.7 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںتھانہ پولیس ڈنہ ک کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،2کلو چرس ،گردا...

تھانہ پولیس ڈنہ ک کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،2کلو چرس ،گردا برآمد،ملز م گرفتار

- Advertisement -

مظفرآباد۔21اگست (اے پی پی):نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد اور خطہ کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کیلئے تھانہ پولیس ڈنہ کے ایس ایچ او رفیق اعوان کی ہمراہ نفری منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی،2کلو چرس ،گردا برآمد،ملز م گرفتار،پابند سلاسل کردیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ ڈنہ انسپکٹر رفیق اعوان ،ڈی ایف سی ملک تجمل راجہ نسیم. نجم پرویز راجہ وقاص امتیاز احمد کارروائی کی گئی۔

گزشتہ روز مختلف کارروائیوں میں ملزم عدیل بانڈے ساکنہ بابو محلہ سے 2کلو چرس گردا برآمد کرتے ہوئے گرفتار کرلیا،تفتیش شروع مزید انکشافات متوقع۔ اس موقع پر تھانہ پولیس ڈنہ رفیق اعوان نے میڈیا کو تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ منشیات فروشی اور اسلحہ کا کاروبار کرنے والوں کیخلاف تھانہ پولیس ڈنہ کی حدود تنگ کردی گئی ہے،

- Advertisement -

کسی بھی سماج دشمن عناصر کے ساتھ کسی بھی طرح کی نرمی اختیار نہیں کی جائے گی۔ انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیرڈاکٹر امیراحمد شیخ کی ہدایت اور اپنے فرائض پر عمل پیرا ہوں، تھانہ ڈنہ کی حدود میں سماج دشمن عناصر رسوائی اور سزاء سے بچنے کے لئے ایسے تمام کام چھوڑ دیں جن پر انہیں جیل کی ہوا کھانی پڑے۔

ایس ایچ او ڈنہ نے مزید کہا کہ تھانہ پولیس ڈنہ کے تمام میرے پولیس جوان ساتھی جرائم کرائم کے خاتمہ کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں، اور آزاد خطہ کو منشیات اور اسلحہ کی فروخت کی منڈی نہیں بننے دیں گے، یہاں جو بھی ایسا کرنا چاہے گااس کا ٹھکانہ جیل اور سخت ترین قانونی کاروائی ہوگی۔انسپکٹر تھانہ پولیس ڈنہ نے کہا کہ اب کوئی بھی منشیات فروش جرائم پیشہ عناصر قانون سے بچ نہیں سکیں گے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381268

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں