سیلاب جیسے مشکل حالات میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے ضلعی انتظامیہ کے تمام انتظامات مکمل ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

86
ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم۔ 22 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر جہلم نے ممکنہ سیلاب اور منگلا ڈیم کے بھرنے کے پیش نظر ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے اہم اجلاس کی صدارت کی اس اجلاس میں تمام اقدامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر حسان طارق، چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ، چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122, ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ کوآرڈینیٹر صبور ثاقب، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر نبیل علی،ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر واجد حسین، ایکسین ایریگیگیشن مبشر مجید، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی عثمان گوندل اور دیگر تمام محکمہ جات کے سربراہان و نمائندوں نے شرکت کی۔انجینئر سعید احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 نے سیلابی صورتحال میں پیدا ہونے والے حالات پر بریفنگ دی۔

جس میں سیلابی صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے حوالے سے فلڈ سیکٹرز کی تشکیل،ریسکیورز کی سیلاب زدہ علاقوں میں تعیناتی، ہنگامی حالات میں انخلاء کے طریقہ کار کے بارے بریف کیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم نے اس موقع پر کہا کہ منگلا ڈیم میں پانی اپنی حد گنجائش 1242 فٹ تک بھر چکا ھے، منگلا ڈیم سے پانی کا اخراج بڑھا دیا گیا ھے اس لئے محکمہ مال، پولیس، ریسکیو 1122 محکمہ صحت،

محکمہ تعلیم، لائیو سٹاک، سول ڈیفنس، پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، ایریگیشن، سوشل ویلفیئر اور لوکل گورنمنٹ کو الرٹ رہنے اور سیلابی صورتحال میں لوگوں کو بہترین انداز میں اپنی سروسز فراہم کرنے کی تلقین کی۔ دریا کنارے آبادیوں سے اپیل کی وہ محتاط رہیں، جانوروں کو دریا میں لے کر نا جائیں۔ دریا میں نہانے سے گریز کریں، دریا میں نہانے پر دفعہ 144 نافذ العمل ہے