جڑانوالہ کے متاثر ین کو مالی امداد کی ضرورت ہے، پادری سینٹ جوزف کیتھولک کیتھڈرل چرچ لالکڑتی

99
جڑانوالہ

راولپنڈی۔22اگست (اے پی پی):سینٹ جوزف کیتھولک کیتھڈرل چرچ لالکڑتی ، راولپنڈی کینٹ کے ریورنڈ فادر ڈیوڈ انوش (ریکٹر)نےکہا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ ہم سب کے لئے دردناک واقعہ ہے ، اس مشکل گھڑی میں جڑانوالہ کے مسیحی بہن بھائیوں کو ہماری دعاؤں کی ضرورت ہے ،اس وقت سب سے اہم کام متاثرین کی مدد کرنا ہے ۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا اس افسوس ناک واقعہ میں لوگوں کا بہت زیادہ نقصان ہوا ہے اور انہیں ہماری مدد کی ضرورت ہے ، انہوں نے کہا ہمارا کیتھولک چرچ کا ادارہ کاریتاس پاکستان بھی چرچ کی طرف سے ان بھرپور مدد کر رہا ہے ، انہوں نے کہا ہمارے ان بہن بھائیوں کو روز مرہ ضرورت کی اشیاء کی سخت ضرورت ہے جن میں خشک راشن ، مالی امداد ، کپڑے ، جوتے ، پنکھے ، بستر وغیرہ شامل ہیں ۔