34.3 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبارشوں اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی مچھر پھیلنے کے...

بارشوں اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی مچھر پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ

- Advertisement -

سیالکوٹ۔22اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سیالکوٹ ڈاکٹر ریحان اظہر نے کہا کہ کھڑے پانی کی صفائی نہ ہونے سے ڈینگی لاروا پھیل سکتاہے ،حالیہ بارشوں اور موسم میں تبدیلی کی وجہ سے ڈینگی مچھر پھیلنے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ بارشوں اور درجہ حرارت میں تبدیلی کی وجہ سے موجودہ موسم کو ڈینگی مچھر کی پرورش کا سیزن قرار دیا جا رہا ہے۔

ڈینگی مچھر کی پرورش روکنے کےلیے اور شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچاؤکے لیے شعور بیدار کرنے کے لیے گھر گھر مہم کو فعال کیا جائے گا ۔انہوں نے کہاکہ جہاں بھی کھڑا پانی ہوتو اسے فورا صاف کیا جائیں کیونکہ کھڑے پانی کی وجہ سے ہی ڈینگی مچھر کالاروا پیداہوسکتاہے لہذا اس سلسلے میں عوام صفائی کا خاص خیال رکھیں اور عملہ صفائی کے ساتھ تعاون کریں ۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ عوام ڈینگی کی افزائش نسل کو روکنے میں ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ڈینگی کو شکست دیاجاسکیں ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے موثر اقدامات کیے جارہے ہیں،اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کر دار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ڈینگی مچھر انتہائی خطرناک اور جان لیوا ہے۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381439

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں