22.1 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومضلعی خبریںمری ،نیشنل پارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی 25 سالانہ نمائش

مری ،نیشنل پارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی 25 سالانہ نمائش

- Advertisement -

مری۔ 23 اگست (اے پی پی):نیشنل ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان کی 25ویں سالانہ مڈ سمرپھولوں کی نمائش پی سی بھوربن مری میں منعقد ہوئی نمائش میں کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری گھوڑا گلی کالج کے پرنسپل بریگیڈیئر (ر)مجائد عالم اور چیئر مین این ایچ ایس پی افتخار احمد اعوان دیگر نے شرکت کی نمائش میں سرکاری ونجی اداروں نے خوبصورت ودیدہ زیب پھولوں کے سٹال سجا رکھے تھے۔

نمائش کا باضابطہ افتتاح بریگیڈیئر ماجد نے کیا ملک بھر سے پھولوں سے ذوق رکھنے والے شائقین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جس میں زیادہ تر تعداد خواتین کی تھی۔ بریگیڈیئر ماجد نے نمائش میں رکھے گئے رنگ برنگے پھولوں کی تعریف کی اور واک کے شرکاء کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے ا نہیں پھولوں کی مختلف اقسام کے بارےمیں شعور و آگہی دی اور نمائش کے انعقاد کو سراہا ہے ۔

- Advertisement -

نمائش میں شریک سرکاری ونجی اداروں لارنس کالج گھوڑاگلی کوہسار یونیورسٹی پی سی بھوربن سی ایم ایچ گورنمنٹ ہاؤس پنجاب ہاؤس اور دیگر کے مابین سٹال سجانے کا مقابلہ بھی ہوا ۔پھولوں کے سخت مقابلے میں لارنس کالج گھوڑ گلی نے اول پی سی بھور بن نے دوسری اور ایک کٹیگری میں فلیگ سٹاف اور فلوری کلچر نے اول اور گورنر ہاؤس نے دوسری پوزیشن حصل کی۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے کوہسار یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری نے کہا ہے مختلف نوعیت کے پھول ایک بڑی انڈسٹری کا درجہ رکھتے ہیں لہذا اس انڈسٹری کو پروموٹ کرنے لئے ان نمائشوں کے ذریعے لوگوں کے شعور کو بیدار کرنا ہو گا ۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381708

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں