پریٹوریا ۔23اگست (اے پی پی): چین کے صدر شی جن پنگ نے پریٹوریا ایوان صدر میں جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا سے بات چیت کی ہے۔چینی نشریاتی ادارے کے مطابق شی جن پنگ نے کہا کہ جنو بی افریقی صدر کی رہنمائی میں ملک کو قومی ترقی اور بین الاقوامی اثر و رسوخ میں اضافے کے حوالے سے پیش رفت ملی ہے ، چین جنوبی افریقا کی مزید ترقی کی خواہش کرتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 10برسوں کے دوران میں نے ذاتی طور پرچین اور جنوبی افریقا کے تعلقات میں بھرپور ترقی دیکھی ہے اور میں دونوں ملکوں کی سٹرٹیجک شراکت داری کے تعلقات کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنا چاہتا ہوں ۔