30.5 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومعلاقائی خبریںبلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ میں کارروائی، 9 مراکز کو جرمانہ ،...

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی کوئٹہ میں کارروائی، 9 مراکز کو جرمانہ ، 10 کو وارننگ نوٹس جاری

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 23 اگست (اے پی پی):بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کوئٹہ میں غیر معیاری و ناقص کھانے پینے کی اشیا تیار و فروخت کرنے پر 9 مراکز کو جرمانہ اور 10 سے زائد کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے۔ بی ایف اے نے سرکلر ، روڈ ، جیل روڈ اور ہدہ کے علاقوں میں کارروائی کے دوران بیکرز ، فروٹ اینڈ ویجیٹیبل شاپس ،ٹریڈرز، ریسٹورنٹس اور نان شاپس کو جرمانہ کیا،

بیکری کو ناقص صفائی اور اشیا پر تیاری و تاریخ تنسیخ ظاہر نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیا ، ایک بیکری سے زائد المعیاد اشیا برآمد ہوئیں ، نان شاپ میں روٹی کا وزن مقررہ وزن سے کم پایا گیا اور سبزی و پھلوں کی دکان سے باسی و خراب پھل اور سبزیاں برآمد ہوئیں ۔ دوران انسپیکشن برآمد شدہ زائد المیعاد و خراب اشیاضبط کرلی گئیں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=381854

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں