عوام کو سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 100بڑی اور الیکٹرک میٹرو بسز چلائی جائیں، صدر فیصل آباد چیمبر کی نگران حکومت سے اپیل

153
سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی شہر میں قائم بس سٹینڈز کی تزئن و آرائش اور سہولیات کی بہتری کی ہدایت

فیصل آباد ۔ 24 اگست (اے پی پی):فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ڈاکٹر خرم طارق نے کہا کہ فیصل آباد کی ایک کروڑ کے قریب آبادی کوبہترین معیار کی مناسب و محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے 100بڑی اور الیکٹرک میٹرو بسز چلائی جائیں تاکہ شہر میں دیگر اقسام کی چھوٹی گاڑیوں کی تعداد میں کمی سمیت ٹریفک جام اور آلودگی جیسے مسائل پر قابو پانے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے نگران حکومت سے اپیل کی کہ وہ فیصل آباد کےعوام کے احساس محرومی کو ختم کرنے کے لیے میٹرو بس منصوبے کا اعلان کرے۔انہوں نے کہا کہ فیصل آباد شہر کی آبادی کے حوالے سے یہاں کم از کم 100بڑی اور الیکٹرک بسوں کافلیٹ درکار ہے جس میں سے مناسب تعداد صرف خواتین کیلئے بھی مختص کی جا سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیصل آباد میں فوری طور پر پبلک ٹرانسپورٹ کا جدید نظام قائم کرکے شہر میں چلنے والے خطرناک اور آلودگی کا باعث بننے والے چنگ چی رکشوں کی بھرمار کو بھی روکا جا سکے گا۔