- Advertisement -
پشاور۔ 24 اگست (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرسلیم ایوبی نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرینری ڈاکٹر جمال اور سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ چارسدہ روڈ اور پجگی روڈ پر مختلف علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں دودھ کا لائیو سٹاک کی جدید موبائل لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیا،
لیبارٹری رپورٹ میں دودھ میں پانی کی وافر مقدارکی ملاوٹ ثابت ہونے پر 6 شیر فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہد نے انتظامی افسران کو پشاور بھر میں شیرفروشوں کی دکانوں میں دودھ کا معائنہ کر نے کا حکم دیا ہے اور ملاوٹ ثابت ہونے پر سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کی ہے۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382239
- Advertisement -