پولیس اور ڈاکوئو کے درمیان فائرنگ،ایک زخمی سمیت 3مبینہ ڈاکو گرفتار،اسلحہ ،موٹر سائیکل اور نقدی برآمد

135
مانسہرہ پولیس نےسالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی
مانسہرہ پولیس نےسالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

کراچی۔ 26 اگست (اے پی پی):نارتھ کراچی کریلا اسٹاپ کے قریب خواجہ اجمیر نگری پولیس اور ڈاکوئو کے درمیان فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک زخمی سمیت 3مبینہ ڈاکوئوں کو گرفتار کرے ان کے قبضے سے 3 پستول،30بور لوڈ میگزین بمعہ رائونڈز،ایک موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرلی۔ ترجمان ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس کے ہفتہ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گرفتار ملزمان میں فاروق ولد ولید خان، یوسف ولد آصف اورشہباز ولد آصف(زخمی)شامل ہیں۔

گشت پر مامور پولیس نے ملزمان کورکنے کا اشارہ کیا جس پرملزمان نے فائرنگ شروع کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میںایک ملزم زخمی ہوگیا جس کو علاج معالجہ کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سمن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنسی کے کاروبار میں ملوث نوسربازوں کے3کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جعلی کرنسی بنانے کے کاغذ، ڈائی اور کیمیکل برآمد کرلیا۔

ملزمان گلبدین عرف آصف ولد عبدالجان ، سلمان ولد فتح محمد اور عبدالحمید ولد غلام سرورکو سمن آباد پولیس نے محمد سلیم خان کی شکایت پر گرفتارکیاہے ،مدعی نے بتایا کہ ملزمان نے دیگر بہانہ بازی سے 18لاکھ روپے لیے تھے جواب پیسوں کا تقاضہ کرنے پر جعلی کرنسی بنانے اور ڈائی فروخت کرنے کا جھانسہ دے رہے تھے ۔پولیس نے ملزمان کوکراچی سے فرار ہوتے ہوئے سہراب گوٹھ بس اڈے سے گرفتارکیا ہے۔ملزمان نے دورانِ انٹیروگیشن انکشاف کیا کہ ان کے گروپ میں شامل دیگر ساتھیوں میں آصف، حیدر، عامر ملتانی اور ظہیر عرف فرید بھی شامل ہیں۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیشی حکام کے حوالے کردیا ہے۔