محکمہ صحت بلوچستان نےایڈہاک بنیادوں پرڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے

258
محکمہ صحت بلوچستان
محکمہ صحت بلوچستان نےایڈہاک بنیادوں پرڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے

کوئٹہ۔ 26 اگست (اے پی پی):محکمہ صحت بلوچستان نے صوبے کے شہری اور دیہی علاقوں میں صحت کی فوری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر 500 سے زائد ڈاکٹرز اور 150 سے زائد نرسنگ اسٹاف کی تعیناتی کے احکامات جاری کر دئیے ہیں ،

ہفتہ کو یہاں محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر وسیم بیگ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ صحت بلوچستان نے تمام طبی مراکز میں کنسلٹنٹ ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف کی کمی کو پورا کرنے کے لئے پہلی دفعہ ضلعی سطح پر طبی اسٹاف کی ہنگامی تعیناتی کی ہے

،ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں 3 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف، بارکھان میں 8 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف , آواران میں 5 ڈاکٹرز اور 3نرسنگ اسٹاف, چمن میں 2 اسپیشلسٹ 5 ڈاکٹرز اور 1 نرسنگ اسٹاف، قلاعبدالللہ میں 20 ڈاکٹرز اور 7 نرسنگ اسٹاف, سبی میں 5 کنسلٹنٹ 13 ڈاکٹرز اور 6 نرسنگ اسٹاف, جعفرآباد میں 10 ڈاکٹرز اور 13 نرسنگ اسٹاف، کیچ میں 21 کنسلٹنٹ 11 ڈاکٹرز ، نوشکی میں1 کنسلٹنٹ 11 ڈاکٹرز اور 6نرسنگ اسٹاف, کوئٹہ میں 48 ڈاکٹرز ، پشین میں 32 ڈاکٹرز اور 14 نرسنگ اسٹاف ،

دکی میں 6 ڈاکٹرز اور 4 نرسنگ اسٹاف ، خضدار میں 19 کنسلٹنٹ 33 ڈاکٹرز اور 15نرسنگ اسٹاف, لورالائی 11 کنسلٹنٹ میں 18 ڈاکٹرز , مستونگ میں 25 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف, واشک میں 6 ڈاکٹرز اور 1 نرسنگ اسٹاف ، نوشکی میں1 کنسلٹنٹ , 7 ڈاکٹرز اور 3 نرسنگ اسٹاف ، کچی بولان میں 17 ڈاکٹرز اور 5نرسنگ اسٹاف, جھل مگسی میں 6 ڈاکٹرز اور 2نرسنگ اسٹاف، کوہلو میں 14 ڈاکٹرز , حب میں 5 کنسلٹنٹ 10 ڈاکٹرز، شیرانی میں 8 ڈاکٹرز, زیارت میں 4 کنسلٹنٹ، 12 ڈاکٹرز اور 12 نرسنگ اسٹاف, ژوب میں 6 کنسلٹنٹ، 26 ڈاکٹرز اور 10نرسنگ اسٹاف, قلات میں 3 کنسلٹنٹ 10 ڈاکٹرز اور 13نرسنگ اسٹاف, پنجگور میں 1 کنسلٹنٹ، 7 ڈاکٹرز اور 14 نرسنگ اسٹاف، ہرناہی میں 7 ڈاکٹرز اور 2 نرسنگ اسٹاف, گوادر میں 2 کنسلٹنٹ 6ڈاکٹرز اور 4نرسنگ اسٹاف تعینات کئے گئے ہیں

ترجمان نے کہا کہ عوام کو سرکاری سطح پر علاج معالجہ کی سہولیات کے لئے 500 سے زائد ڈاکٹرز اور 150 سے زائد نرسنگ اسٹاف کی تعیناتی کی گئی ہےاور یہ یہ تعیناتیاں محکمہ صحت کی 24/7 انٹیگریٹیڈ سروس ڈیلیوری پروجیکٹ پالیسی کے مطابق عمل میں لائی گئی ہیں،

ترجمان نے کہا محکمہ صحت کی اس انقلابی اقدام میں ہر مہینے کے پہلے ہفتے میں خالی آسامیوں پرایڈ ہاک طریقہ کار پر تعیناتیوں کی اجازت دی گئی ہے تاکہ کسی بھی حوالے سے ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی کمی نہ ہو اور عوام کو بلا تعطل صحت کی معیاری سہولیات میسر آسکیں ۔