27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومزرعی خبریںمانسہرہ موٹر وے ہاتھی میرا کے مقام پر ٹیوٹا ہائی ایس کو...

مانسہرہ موٹر وے ہاتھی میرا کے مقام پر ٹیوٹا ہائی ایس کو حادثہ ،6 افراد جاں بحق

- Advertisement -

مانسہرہ۔ 26 اگست (اے پی پی):مانسہرہ موٹر وے ہاتھی میرا کے مقام پرٹیوٹا ہائی ایس کے حادثہ کے نتیجہ میں 6 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع ملتے ہی 4 ایمبولینسز بمعہ میڈیکل ٹیکنیشنز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، حادثہ گاڑی کا ٹائر نکلنے کی وجہ سے پیش آیا جس سے گاڑی پل سے نیچے جا گری۔

ٹیوٹا ہائی ایس میں 13 افراد سوار تھے جن میں 6 افراد جاں بحق اور دو خواتین سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والوں میں عبدالرقیب ولد عبدالمطلب، حسن تاج ولد آستم خان، صدیق اﷲ ولد محمد رفیق، امان اﷲ ولد صفدر خان اور دو خواتین شامل تھیں۔ ریسکیو میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمیوں کو کو کنگ عبداﷲ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=382946

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں