34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںیونیورسٹی آف سرگودھا میں انتظامی عملے کو کمپیوٹر کی مہارتوں اور انٹرنیٹ...

یونیورسٹی آف سرگودھا میں انتظامی عملے کو کمپیوٹر کی مہارتوں اور انٹرنیٹ کے حوالے سے تربیتی پروگرام کا انعقاد

- Advertisement -

سرگودھا ۔27اگست (اے پی پی):یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) کے زیرِ اہتمام انتظامی عملے کو کمپیوٹر کی مہارتوں کی فراہمی اور انٹرنیٹ کے بنیادی تکنیکی مسائل کو حل کرنے کے حوالے خصوصی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

یہ تربیتی پروگرام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی ہدایات پر منعقد کیا گیا تاکہ ملازمین ڈیجیٹل تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں اور ان کے کام کرنے کی استعدادِ کار میں اضافہ ہو۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس کی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹر آئی ٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس کی جانب سے تشکیل کردہ ٹیم نے ملازمین کو آن لائن میٹنگز، آفس نیٹ ورکنگ، انٹرنیٹ ٹربل شوٹ، ملٹی میڈیا ہینڈلنگ، یو او ایس سمارٹ وائی فائی کی ٹربل شوٹنگ، آفس سے متعلقہ سافٹ ویئر کی انسٹالیشن سمیت دیگر درکار مہارتوں کے بارے میں تربیت فراہم کی۔

- Advertisement -

پروفیسر ڈاکٹر محمد الیاس نے اسسٹنٹ نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر /ماسٹر ٹرینرمحمد مدثر اقبال،نیٹ ورک ٹیکنیشن محمد رمضان قمر، سسٹم سپورٹ انجینئر حسن اقبال پر مشتمل ٹیم کو تربیتی پروگرام کامیابی سے منعقد کرنے پر مبارکباددی اور حوصلہ افزائی کی۔ اُنہوں نے اس موقع پر کہا کہ آئی ٹی کی بنیادی معلومات اور مہارتیں پیشہ ورانہ زندگی میں کار آمد ثابت ہوتی ہیں اور کام کرنے کی استعدادِ کار میں اضافہ کرتی ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383289

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں