28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپرامن بقائے باہمی کے اصول کو اپنائے بغیر دنیا میں امن قائم...

پرامن بقائے باہمی کے اصول کو اپنائے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری

- Advertisement -

لاہور۔27اگست (اے پی پی):سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے پنجاب یونیورسٹی میں ” مذہبی ہم آہنگی اور آئین ِ پاکستان” سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین ِ پاکستان غیر مسلم شہریوں کے حقوق کا پاسبان ہے۔ قائد اعظم کے فرمودات اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔ بین المذاہب مکالمے کی ترویج کے لیے مستقل ادارے کی ضرورت ہے۔ اہل کلیسا اور محراب و منبر کے اشتراک سے مسلم مسیحی تعلقات میں پختگی آئے گی۔ قرآن کی بے حرمتی پر پابندی کے لیے ڈنمارک کی مجوزہ قانون سازی لائق تحسین ہے،

ایسی قانون سازی دیگر ممالک میں بھی ہونی چاہیے۔ پرامن بقائے باہمی کے اصول کو اپنائے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں رہ سکتا۔ نسل نو کو مذہبی منافرت سے بچانے کے لیے اکابرین و عمائدین کو متوجہ ہونا چاہیے۔سیمینارسے انسٹیٹیوٹ آف لینگوئجز پنجاب یونیورسٹی کے عبرانی کے استاد ڈاکٹرٹونی ولیم، ڈین فیکلٹی آف اسلامک سٹڈیزپنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر محمد حماد لکھوی و دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جڑانوالہ کے دلخراش واقعات ہمارے لئے لمحہ فکریہ اور قابل مذمت ہیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کا انفرادی و اجتماعی سطح پر تعین کرنے کی حکمت عملی تشکیل دینے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

سیکرٹری اوقاف نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت نے سانحہ جڑانوالہ کے متاثرین کی بحالی اور دلی جوئی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی۔ چرچزکو پہلے سے بہتر شکل میں بحال کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ متاثرین کو مالی امداد کی رقم موصول ہوچکی ہے۔ سیمینار میں ممبر آف برٹش ایمپائر یوکے طہ قریشی، ڈائریکٹر شیخ زاید اسلامک سنٹر ڈاکٹر محمد عبد اللہ،پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد گوندل، پروفیسر ڈاکٹر مفتی عبد الباسط خان، ڈاکٹر کلیان سنگھ اور بشپ امجد نیامت سمیت مختلف طبقات شعبہ ہائے زندگی کے معتبر و معروف رہنماں نے شرکت کی۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383300

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں