اتحادی ممالک ستمبر میں فوجی امداد کے نئے پیکجز کا اعلان کریں گے، یوکرینی صدر

131
یوکرینی صدر

کیف۔28اگست (اے پی پی):یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امید ظاہر کی ہے کہ اتحادی ممالک ستمبر میں فوجی امداد کے نئے پیکجز کا اعلان کریں گے۔

روسی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ ہم نے پہلے ہی یوکرین کے لیے ایک نتیجہ خیز ستمبر کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ہماری بین الاقوامی سرگرمیاں کم نہیں ہوں گی۔

اتحادی ممالک یوکرین کے لیے توپ خانے ، بکتر بند گاڑیاں، فضائی دفاع اور میزائلوں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگوں کو ہٹانے کے آلات پر مشتمل نئے دفاعی پیکجز کی ہماری ضروریات سے واقف ہیں ،ہم فیصلوں کی توقع کر رہے ہیں۔