28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسبی نے گرین ٹریکٹر سکیم کا افتتاح کردیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسبی نے گرین ٹریکٹر سکیم کا افتتاح کردیا

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 28 اگست (اے پی پی):ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرسبی جنرل سید محمد کلیم نے گرین ٹریکٹر سکیم کا افتتاح کر دیا۔ اسسٹنٹ انجینئر ایم ایم ڈی محمد نواز بگٹی اور زمینداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی کوشش ہے کہ صوبے میں زراعت کو فروغ دینے اور کسانوں کی بہتری کے لیے ہر طرح کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اور یہ گرین ٹریکٹر سکیم بھی اسی کا ایک حصہ ہے تاکہ کسانوں کو حکومت کی طرف سے زیادہ سے زیادہ سہارا ملے اور ملکی ترقی و زراعت میں اپنا مثبت کردار ادا کرسکیں ۔اس ضمن میں گرین ٹریکٹر پروگرام کی قرعہ اندازی ہوئی ،3خوش قسمت زمینداروں کے نام نکلے اور 3 کو ویٹنگ لسٹ میں رکھا گیا ۔

خوش قسمت زمیندار میں الٰہی بخش ، علی نواز،نصراللہشامل ہیں جبکہ ویٹنگ لسٹ میں شامل امیدواروں کے نام دوست محمد ولد ابراہیم، حبیب اللہ ولد محمد اسحاق، ملک عزیز خان ولد عبدالقادر ہیں۔ اے ڈی سی نے کہا کہ ان تمام خوش قسمت کسانوں کو 50 فیصد رعایت پر محکمہ زرعی انجینئرنگ گرین ٹریکٹر فراہم کرے گا ،ٹریکٹر کی 50فیصد رقم بینک ڈرافٹ کی صورت میں زمیندار تین یوم کے اندر جمع کرنے کا پابند ہوگا

- Advertisement -

تین یوم کے اندر رقم جمع نہ کرنے کی صورت میں ویٹنگ لسٹ میں جو زمیندار سرفہرست ہوگا اسے بھی تین یوم کے اندر رقم جمع کرنے کا موقع دیا جائے گا ۔قرعہ اندازی کے دوران کثیر تعداد میں زمیندارواں نے بھی شرکت کی اور شفاف طریقے سے قرعہ اندازی منعقد کروانے پر ضلعی انتظامیہ سبی کا شکریہ ادا کیا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383538

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں