34.4 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںلاہور،سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کا مسلم ٹائون اور وحدت کالونی...

لاہور،سی سی پی اوبلال صدیق کمیانہ کا مسلم ٹائون اور وحدت کالونی کے پولیس سٹیشنز کا دورہ،کام و دیگر امور کا جائزہ لیا

- Advertisement -

لاہور۔28اگست (اے پی پی):سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے سوموار کے روز مسلم ٹائون اور وحدت کالونی کے پولیس سٹیشنز کا دورہ کیا اور تھانوں میں فرنٹ ڈیسک، سائلین کی درخواستوں پر ہونے والی کارروائی سمیت صفائی اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔

ترجمان کے مطابق انہوں نے ایس ایچ او انوسٹی گیشن آفسز اور دیگر شعبوں کا بھی معائنہ کیا۔ سی سی پی او نے پولیس سٹیشنز میں صفائی کا اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ بلال صدیق کمیانہ نے اس موقع پر سائلین کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی دارالحکومت کے تھانوں کی اپ گریڈیشن کے جامع پلان پر کام جاری ہے،انہیں سٹیٹ آف دی آرٹ پولیس سٹیشنز میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات ہر صورت پولیس سٹیشنز آنے والے شہریوں تک پہنچنے چاہئیں، سٹیشنز پر تعینات عملے کی کپیسٹی بلڈنگ کے ذریعے عوام کوبروقت ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ سی سی پی او نے کہا کہ تھانوں میں متعین سٹاف پبلک ڈیلنگ کے دوران ہمدردانہ رویہ اپنائے اور سائلین کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائے۔

انہوں نے کہا کہ بدنام زمانہ تھانہ کلچر کا خاتمہ کر کے پولیس سٹیشنز کو قانون کی بالادستی کی علامت بنائیں گے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ تھانے خوف کی علامت نہیں بلکہ عوام کے تحفظ اور ریلیف کا بنیادی پلیٹ فارم ہیں، عوام کی جان ومال کا تحفظ لاہور پولیس کا ماٹوہے۔

انہوں نے کہا کہ تھانوں پر تعینات عملہ بہترین سروس ڈیلیوری کے ذریعے لاہور پولیس کے وقار میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ تھانوں میں آنے والے افراد بالخصوص خواتین، معذور افراد اور معمر لوگوں کی درخواستوں کو ترجیحی بنیادوں پر سنا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تھانوں کو جدید وسائل اور سہولیات کی فراہمی سے پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جارہا ہے۔

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383541

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں