28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںکمشنر ساہیوال کا دریائے راوی کے کنارے آباد مختلف دیہاتوں کا دورہ،...

کمشنر ساہیوال کا دریائے راوی کے کنارے آباد مختلف دیہاتوں کا دورہ، زمینی کٹاؤ کا جائزہ لیا

- Advertisement -

چیچہ وطنی۔ 28 اگست (اے پی پی):کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے دریائے راوی کے دورے کے دوران کنارے آباد دیہات داد بلوچ، کرم بلوچ اور شہامد بلوچ کا دورہ کیا اور زمینی کٹاؤ کا جائزہ لیا۔ ایکسیئن اریگیشن عمر ابرار شیخ نے کٹاؤ سے بچا ؤکے لئے اٹھائے گئے اقدامات بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے علاقہ مکینوں سے بھی ملاقات کی اور انہیں انتظامیہ کے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کی حفاظت انتظامیہ کی بنیادی ذمہ داری ہے اور اس سلسلہ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دریاں کے قریب بسنے والے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور انتظامیہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔ انہوں نے محکمہ اریگیشن کو داد بلوچ کے مقام پر مزید حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی تاکہ سیلاب کی صورت میں علاقہ کو سیلاب سے محفوظ رکھا جا سکے۔

- Advertisement -

بعدازاں کمشنر شعیب اقبال سید نے ہائی سٹریٹ، مشن چوک اور علامہ اقبال روڈ کا دورہ کیا اور جاری کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے تمام جگہوں پر جاری کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ کام کی کوالٹی کو ہر صورت برقرار رکھا جائے۔ انہوں نے جاری کام کی سائٹس پر حفاظتی اقدامات کئے جانے کے حوالے سے بھی ہدایت جاری کیں۔ پسپ کے سٹی مینجر محمد اسجد خان اس موقع پر انکے ہمراہ تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383556

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں