28.2 C
Islamabad
پیر, اپریل 21, 2025
ہومعلاقائی خبریںپائین لوات مین شاہراہ نیلم پر لگا پل متاثر ہونے کے باعث...

پائین لوات مین شاہراہ نیلم پر لگا پل متاثر ہونے کے باعث ٹریفک بند

- Advertisement -

نیلم۔ 28 اگست (اے پی پی):پائین لوات مین شاہراہ نیلم پر لگا پل متاثر ہونے کے باعث شاہراہ نیلم ہر طرح کی ٹریفک کے لیے بند ہے محکمہ شاہرات نیلم کا عملہ بحالی میں مصروف عمل ہے تاہم 4×4 گاڑیاں احتیاط کے ساتھ کیرن بائی پاس استعمال کرتے ہوئے نگدر سے لوات بالا دواریاں کا روٹ ،اسی طرح دواریاں سے لوات بالا نگدر کا روٹ استعمال کرتے ہوئے آ جا سکتی ہیں ۔

تاہم محتاط ڈرائیونگ کرنا ہو گی ۔ ڈپٹی کمشنر نیلم /چیرمین DDMA نیلم سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ مین شاہراہ نیلم کو جلد از جلد بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،لوات پائین پل لکڑ کا تھا جس پر سے ٹرک گزرتے ہوئے پھنس گیا۔پل کی مکمل نئی تعمیر میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں ۔جبکہ عارضی ٹریفک اج بحال کردی جائے گی ۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383570

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں