بھکر۔ 28 اگست (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کا ضلع بھر میں گراں فروشوں اور مصنوعی مہنگائی کرنے والے افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کے خصوصی احکامات پر سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل کا عام آدمی کو حقیقی معنوں میں مارکیٹ ریلیف کی فراہمی کیلئے عملی اور منفرد اقدام،انہوں نے بھکر کے نواحی علاقوں میں کرسی میز رکھ کر موقع پر شہریوں کی شکایات کا ازالہ یقینی بنانے کیلئے سرکاری نرخوں میں اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا عمل جاری رکھا ہوا ہے
سپیشل مجسٹریٹ عدنان جمیل نے بھکر کے نواحی علاقہ نوتک میں مختلف شکایات پر دو دکانیں سیل اور متعدد کو بھاری جرمانے عائد کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو مارکیٹ ریلیف کی دستیابی کیلئے شہر بھر کی مارکیٹوں کی انسپکشن کروں گا اور موقع پر عوامی شکایات کا اب نوٹس لیا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383644