نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے عبدالکریم خان کھیتران، میر عاصم گھیلو کرد اور سردار میر بادشاہ قیصرانی کی ملاقاتیں

134
نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی

اسلام آباد۔28اگست (اے پی پی):نگران وزیر داخلہ سرفراز احمد بگٹی سے عبدالکریم خان کھیتران، میر عاصم گھیلو کرد اور سردار میر بادشاہ قیصرانی نے ملاقاتیں کیں جن میں علاقوں کے مسائل اور ان کے حل پر گفتگوہوئی۔ نگراں وزیر داخلہ نے مہمانوں کو مسائل کے حل کیلئے ہرممکن کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔